فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے خاتون کو جلا دیا

تصویر

فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر خاتون کو جلا دیا۔۔۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔۔

 

دہائیاں دیتی یہ ماں ہے فیصل آباد کی نجمل بی بی کی۔۔ جو سسرالیوں کے مبینہ ظلم و ستم کا شکار بنی۔۔ ماں کہتی ہے اس نے جس دن سے اپنی بیٹی بھانجے سے بیاہی ۔۔ اس کی بہن بہو کی دشمن بن گئی۔۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔ ڈاکٹر کہتے ہیں نجمل کا جسم ستر فیصد جھلس چکا ہے۔۔ بھائی کا کہنا ہے ساڑھے پانچ برس تک اس کی بہن پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔۔ اور اب اسے زندہ جلادیا گیا ہے۔۔

 

پولیس کے مطابق نجمل نے بیان دیا ہے کہ وہ کچن میں کام کررہی تھی کہ چولہا پھٹ گیا۔۔ جبکہ نجمل کی ماں الزام لگاتی ہے پولیس اس کے سسرالیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔۔

 

نجمل کا شوہر عمران برطانوی شہریت رکھتا ہے۔۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ گھر والوں کا جھگڑا نمٹانے  کے لئے وطن واپس آیا تھا۔۔ پولیس نے تفتیش کے لئے عمران کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s