پاکستان میں ایک اور بھارتی فلم پر پابندی

تصویر

بالی ووڈ ڈائریکٹر و اداکار فرحان اختر کی نئی فلم بھاگ ملکھا بھاگ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی۔

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق 12 جولائی کو ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں تنازعے کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی کی وجہ فرحان اختر کا اپنے پڑوسی ملک کے بارے میں ایک ڈائیلاگ بنا ہے، جس پر پاکستان سنسر بورڈ نے اسے ریلیز کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی سوانح حیات پر تیار کی گئی اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان اختر کو پاکستانی ٹیم کی قیادت کا کہا جاتا ہے تو وہ تقسیم برصغیر کے موقع پر اپنے والدین کے قتل کے باعث اس سے انکار کردیتے ہیں۔

 پاکستان میں یہ پہلی بالی وڈ فلم نہیں جس کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی ہے اس سے پہلے ایجنٹ ونود، ایک تھا ٹائیگر اور ڈرٹی پکچر پر بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s