تصویر

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شمالی شہر ورانسی میں گنگا داسہرہ فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔

پورے بھارت سے ہزاروں ہندو یاتری شرکت کے لیے ورانسی پہنچ گئے ہیں۔

گنگا داسہرہ نامی تہوارکے سلسلے میں ہر سال جون میں ہزاروں ہندو یاتری اپنے گناہوں کو دھونے کے لیے دریائے گنگا میں آشنان کرتے ہیں اور چراغ جلا کر دریامیں چھوڑتے ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق تہوار کی تمام تر رسومات کی ادائیگی اور دریائے گنگا میں آشنان کے بعد انسان کے تمام گناہ دھل جاتے ہیں۔