تصویر

کراچی کے علاقے کلفٹن ميں نشے کي حالت ميں دوست کو قتل کرنے والے فلم اور ڈاکومنٹریزکے ایوارڈ یافتہ پروڈيوسرمنصور مجاہد اور ایک لڑکی کوگرفتارکرلیا گیا۔۔ ملزم کا کہنا ہے کہ سب کچھ نشے کی وجہ سے ہوا۔

کلفٹن کے رہائشی اپارٹمنٹ میں منصور مجاہد کے فلیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں اس کا دبئی سےآیا تاجردوست فیصل نبی اور ایک لڑکی معصومہ موجود تھے۔۔ ملزم کا کہنا ہے نشے کی وجہ سے اس سے گولی چلی ۔ جس سے فیصل کی موت ہوگئی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ فیصل کی موت سے وہ خوفزدہ ہوگیا تھا ۔۔ لاش کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ معصومہ نے بنایا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان اور مقتول نے نشہ آور گولیاں کھا رکھی تھیں ۔۔ اسی دوران تلخ کلامی ہوئی اور گولی چل گئی۔

ملزم منصور مجاہد اپنے کیے پر شرمندہ ہے ۔۔ اور نشے کو تمام واقعے کی وجہ قرار دیتا ہے ۔۔ کیا وہ سچ کہہ رہا ہے ۔یا پس پردہ ہے کچھ اور کہانی ۔۔ یہ پولیس کی تفتیش کے بعد پتہ چلے گا۔