سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھانجی کے تشدد سے 10 سالہ ملازم جاں بحق

تصویر

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھانجی حنا گیلانی نے گلاس توڑنے پر تشدد کر کے دس سالہ ملازم کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ 

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھانجی حنا گیلانی نے 6 جون کو ایک گلاس توڑنے کی پاداش میں اپنے 10 سالہ ملازم جمیل کے سر پر جگ دے مارا اور وہ معصوم موت کے منہ میں چلا گیا، مقتول کے بھائی جاوید کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کے سر پر بی بی نے جگ دے مارا اور وہ نیچے گر گیا، اس کی لاش ایک دن تک وہیں پڑی رہی اور چیونٹیاں اس پر چڑھتی رہیں۔

حنا گیلانی اور اس کے شوہر فہیم بخاری نے عبدالحمید کو گھر بلا کر بتایا کہ جمیل کی نمونیہ سے موت ہو گئی ہے اور اسے لاش دے کر واپس بھجوا دیا، جمیل کی لاش پر تشدد کے نشانات دیکھنے پربچے کے والد عبدالحمید نےوزیراعلیٰ پنجاب کو ایک درخواست ارسال کی جس میں کہا گیا کہ کریم بخش نامی شخص زبردستی اس کے دو بیٹوں 10 سالہ جمیل اور 7 سالہ جاوید کو ساتھ لے گیا اور ملتان میں سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی کے بھانجے زوہیب گیلانی کے گھر ملازم رکھوا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نےحنا گیلانی، فہیم بخاری اور منشی کریم بخش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا جب کہ زوہیب گیلانی کے گھر چھاپہ مار کر نامزد ملزم کریم بخش سمیت 4 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s