کالعدم لشکراسلام نے نسوار پرپابندی لگادی

تصویر

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے نسوار کھانے اور بیچنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس پابندی کا اعلان لشکر اسلام کے امیر منگل باغ نے خیبرایجنسی ہی کے علاقے وادی تیراہ میں قائم اپنے نجی ایف ایم چینل پر خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسوار کھانا اور سگریٹ نوشی کرنا غیراسلامی اور غیرشرعی فعل ہے اور شریعت کی رو سے حرام ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے تحصیل باڑہ کے تمام قبائل سے کہا کہ یکم رمضان سے نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پابندی کے بعد کوئی شخص نسوار کھانے یا اس کی خریدو فروخت میں ملوث پایا گیا اسے پانچ پانچ کوڑے سزا دی جائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے خواتین کے پہاڑی علاقوں سے لکڑیاں اور گھاس وغیرہ لانے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s