تصویرسرگودھا میں8روز قبل لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں زندہ جلایا گیا 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔سرگودھا کے نواحی گاوٴں چک میانہ کے رہائشی 14سالہ لڑکے غلام عباس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی۔غلام عباس کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سرگودھا اور وہاں سے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے ناجائز تعلقات کے شک میں لڑکی کے قریبی رشتہ دارں نے اس پر پٹرول چھڑک آگ لگائی۔جس کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار ہیں۔