سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی

تصویر

سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

سابق کپتان سلمان بٹ نے  آئی سی سی کے سخت مؤ قف کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے اب اپنے جرم کا  اعتراف کر تے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے،اس موقع پر  انہوں نے  قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور آئی سی سی سے اپیل کی کہ انہیں کم از کم  ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمد عامر پر 2010 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزامات ثابت ہونے پرمقامی عدالت کی جانب سے 6 سے 30 ماہ کی  سزائیں سنائی گئی تھیں اور تینوں کھلاڑی لندن کی جیل میں اپنی  سزائیں بھی کاٹ چکے ہیں جب کہ  آئی سی سی کے ٹریبونل نے 5فروری 2011 کو سلمان بٹ پر 10 سال ،محمد آصف پر 7 سال اور محمد عامر پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی تھی۔

سلمان بٹ اورمحمد آصف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع کھیلوں کی عالمی عدالت انصاف میں ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جو مسترد کردی گئیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s