تصویر

لاہور کے علاقے مکہ کالونی میں گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پرخاتون نے دوسری خاتون کو مبینہ تشدد سے مار ڈالا ،پولیس ذرائع کے مطابق مکہ کالونی میں صبح سویرے ایک خاتون نائلہ نے اپنے گھر کے باہر کوڑا ڈالا تو ہمسائی خاتون 50 سالہ کوثر بی بی طیش میں آ گئی ،دونوں میں تلخی اورجھگڑا ہونے پر کوثر بی بی نے نائلہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس دوران وہ دم توڑ گئی ،ملزمہ کوثر بی بی کے گھروالوں کا کہنا تھا کہ نائلہ بی بی تشدد سے جاں بحق نہیں ہوئی ،وہ دمے کی مریضہ تھی اور اسی باعث چل بسی۔