کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق

تصویرکراچی کے علاقے کھارادر میں دہشت گردوں نے گاڑي کوگھير کر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس سے خاتون راہگيرسميت تين افراد جاں بحق ہو گئے۔ دیگر واقعات میں مزید پانچ افراد کو زندگی کے حق سے محروم کر دیا گیا۔
شہر قائد میں قاتل موت بانٹتے پھر رہے ہیں۔ یہ کھارادر کا پرہجوم بازار ہیں۔ یہاں آج  بھرے بازار ميں درجن سے زائد موٹر سائيکل سوار دہشت گردوں نے کار اور دکانوں پر اندھادھند گولياں برسائيں۔
فائرنگ سے خاتون چاليس سالہ فاطمہ ، اڑتيس سالہ فضل اور تيس سالہ فيصل جاں بحق جبکہ دو بچوں سميت گيارہ افراد زخمي بھي ہوئے ۔۔ لاشوں اور زخميوں کو سول اسپتال منتقل کيا گيا۔
 فائرنگ سے علاقے ميں دکانيں وکاروبار بند ہوگيا ۔ مشتعل علاقہ مکين گھروں سے باہر نکلے اور ٹائر جلاکر احتجاج بھی کیا۔
 ادھر مچھرکالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پچیس سالہ محمد صالم سمیت 2 افراد کو ابدی نیند سلادیا۔ سرجانی ٹاون بابا موڑ کے قریب قاتلوں نے نوجوان سے جینے کا حق چھین لیا۔ لیاری مرزا آدم خان روڈ سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ بلوچ کالونی میں ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s