بالی ووڈ میں اب بھی 40 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں ،مادھوری

تصویر

 ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی 40 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں مرد اداکاروں کی طرح اچھا کام کر رہیں ہیں ۔

80 اور 90 کی دہائی ميں بالی ووڈ پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے تمام مرد اداکاروں کو بالی ووڈ میں ابھی تک راج کرنا اور موجود رہنا خوشی کی بات ہے کیونکہ تمام اداکاروں نے اس میں کافی محنت کی ہے، جوہی چاؤلہ، کاجل،سری دیوی اب بھی بہت اچھا کام کر رہی ہيں اس لئے ہمیں یہ تفریق نہیں کرنی چاہیے کہ ہمارے کے دور کی اداکارائیں اب بالی ووڈ ميں موجود نہیں کیونکہ یہ غلط ہے، تمام خواتین اداکارائیں اچھا کام کر رہی ہیں اور  محنت کے ساتھ اپنا مقام بنائے ہوئی ہیں۔

فلم “ڈیرھ عشقیہ ” میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مادھوری نے کہا کہ وہ کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کرتیں جسے وہ بہتر نہیں سمجھتیں، لوگ جب فلم دیکھیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا کہ میں نے فلم میں کیا کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی فلم “ڈیرھ عشیہ ” میں ’’بیگم پارا‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں تاہم ان کا کردار فلم کے پہلے پارٹ “عشیقہ” میں ودیا بالن سے مختلف ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s