فائرنگ اور دستی بم حملے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

تصویر

 شہر میں آج بھی فائرنگ اور دستی بم حملے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

کراچی کے علاقےلیاری  میں پھیلی بدامنی پر قابو نہ پایا جاسکا،لیاری آگرہ تاج مندرہ محلہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سعدیہ نامی خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ نیپئر روڈ کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا جبکہ آگرہ تاج میں بھی ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

 

کراچی میں جاری قتل وغارت گری کے واقعات میں کسی طور پر کمی واقع نہیں ہوپارہی اورگزشتہ روز بھی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا تھا، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص حکمت عملی اور غیرسنجیدہ ردعمل بدامنی کے واقعات میں مسلسل اضافے کا  سبب بتائے جاتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s