تصویرسپریم کورٹ میں منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ جب سے انسداد منشیات فورس بنی ہے منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ اے این ایف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ہمارے پاس اٹھارہ سو اہلکاروں کی ایک چھوٹی سی فورس ہے، افرادی قوت میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مبینہ طور پر بعض وزراء بھی منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لیاری میں ڈرگ وار چل رہی ہے ، ٹرانسپورٹ مالکان منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔