معروف مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9برس بیت گئے

تصویرملک کے معروف مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے نو برس بیت گئے لیکن ان کی اداکاری  ديکھ کر لوگ آج بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ 

اسٹیج اور فلموں کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے والا مزاحیہ اداکار البیلا 1939ء میں پیدا ہوا۔ البیلا نے 70 کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔

البیلا نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں باؤ جی، عشق نچاوے گلی گلی اور سویرا بہت مشہور ہیں۔ تاہم انہوں نے زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لیے کیا۔ ان کی پہلی فلم رشتے 1963 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے فلموں میں مزاحیہ گیت بھی گائے۔ اداکار البیلا نے اپنے پسمندگان میں دو بیٹے اور سات بیٹیاں چھوڑیں جن ميں سے صرف ہنی البيلا نے شوبز کا راستہ کا اختيار کيا ہے۔ 

البیلا مرحوم نے 63 سال کی عمر میں 17جولائی 2004ء میں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں نو سال پہلے جان کی بازی ہاری لیکن ان کا اسٹیج اور فلموں میں کیا گیا کام آج بھی شائقین کی تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔ 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s