کراچی:ر ینجرزاہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور مراد علی سپردخاک

تصویر

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں رینجرزاہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے ٹیکسی ڈرائیور مراد علی کوسپردخاک کردیاگیا، مقتول کے بھائی نے ذمے داررینجراہلکار کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے،رینجرزاہلکارکی گولیوں کانشانہ بننے والے ٹیکسی ڈرائیورمرادعلی کی نمازجنازہ بعد نماز فجر انچولی سوسائٹی کی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔مرادکو اس کے کمسن بچے کی آنکھوں کے سامنے قتل کردیاگیا۔مقتول نے سوگواران میں بیوہ اور دو کمسن بچے چھوڑے ہیں۔مقتول مراد علی کے بھائی اعجاز علی نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ ذمے دار رینجرز اہلکارکو سزائے موت دی جائے۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تھانے کے قریب افطار سے قبل رینجرز اہلکار عارضی چوکی لگا کر چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک ٹیکسی کو انھوں نے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے ریورس کرنے کی کوشش کی تو رینجرز اہلکار نے فائرنگ کردی، نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور مراد علی جاں بحق ہوگیا،جبکہ اس کے ساتھ سیٹ پر بیٹھا اس کا ڈیڑھ برس کا بچہ محفوظ رہا، مقتول کی اہلیہ کے مطابق مرادبچے کی دوا لینے نکلا تھا۔فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار لانس نائیک غلام رسول کے خلاف مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں قتل کامقدمہ گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں رینجرز اہلکاروں کو حراست میں لے لیاہے جبکہ کمپنی کمانڈر کو معطل کردیا گیاہے۔فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s