سنی لیونی اور نصیرالدین شاہ ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گی

تصویربرطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد کنیڈین اداکارہ سنی لیونی بالی وڈ کی اپنی آنے والی فلم ”جیک پاٹ” کی شوٹنگ کے لئے گوا میں ہیں جس میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ اداکار ہیں۔ اس فلم میں سنی لیونی کے ساتھ اداکار سچن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔ سنی لیونی نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ”جسم 2” سے کیا تھا۔ اس کے بعد سنجے گپتا کی ’شوٹ اٹ ایٹ وڈالا‘ میں وہ نظر آئیں تھیں۔ سنی ليونی کا کہنا ہے کہ وہ جیک پاٹ کی شوٹنگ کے حوالے سے گھبرائی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار پردے پر ان کے سامنے نصیرالدین شاہ ہوں گے۔ سنی لیونی کہتی ہیں کہ نصیرالدین شاہ بہت سینیئر اور تجربہ کار اداکار ہیں اس لئے میں تھوڑی نروس ہوں۔ میں ان جیسی اچھی اداکاری کیسے کر پاؤں گی۔ لیکن نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ سنی لیونی بہت محنتی اور ذہین اداکارہ ہیں۔ مجھے نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور ویسے بھی اداکار تو اداکار ہوتا ہے۔ فلم ”جیک پاٹ” کی کہانی گوا کے ایک جوا خانے پر مبنی ہے اور نصیرالدین اس جوا خانے کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سنی ليونی ان کی سیکریٹری کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s