کراچی:کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد18ہو گئی

تصویر

کراچی کے علاقے اعظم بستی سے خرید ی گئی کچی اور زہریلی شراب کے اثرات لاہور میں بھی دیکھے جارہے ہیں جسے پینے سے لاہور میں بھی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا،جس کے بعد کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ شراب پینے والے مزید 6 افراد زیر علاج ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں کچی شراب کے اڈے سے مبینہ طور بڑی تعداد میں کچی اور زہریلی شراب فروخت کی گئی تھی۔ ہفتے کی رات یہ شراب پینے سے درجن سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جن میں سے 15 افراد اتوار کی شام تک ہلاک ہوچکے تھے جبکہ مزید دو افراد آصف اور رضوان آج صبح نجی اسپتالوں میں چل بسے۔کراچی کی ٹریفک پولیس کے دو انسپکٹرز غلام غازی اور ضیاء مغل، دو بھائی اور جبکہ سالہ اور بہنوئی بھی زہریلی شراب کا شکار ہوگئے۔اعظم بستی کی کچی اور زہریلی شراب سے لاہور میں بھی ایک نوجوان لیاقت نذیر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ وہ شادی میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے اعظم بستی سے شراب خرید کر ساتھ لے گیا تھا، اس کی لاش کراچی روانہ کردی گئی ہے۔ شراب پینے سے ہلاک ہونیوالے 14 افراد کا تعلق محمود آباد کی مسیحی برادی سے ہے۔کراچی میں دہشت گردی اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں تو ادارے ناکام ہیں ہی لیکن شراب کی فروخت جیسی سماجی برائی پر قابو پانا بھی شاید متعلقہ اداروں کی بے بسی ہے جس سے ہر چند ماہ بعد درجنوں گھروں پر قیامت ٹوٹتی ہے۔ 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s