تصویرکوئی مانے یا نہ مانے مگر یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ اب ہم اپنے آئی فونز کی مدد سے اپنے پیاروں کی روحوں سے رابطہ کرکے انہیں آواز دے سکتے ہیں ۔یہ حیرت انگیز دعوی امریکی ریاست انڈیانا کے ایک جوڑے نے کیا ہے کہ جس نے اس حوالے سے ایک اپلیکشن تیار کی ہے جس کے ذریعے روحوں کو رابطے کا ذریعہ فراہم کیا جائے گا،روحوں کے شکاریوں کا کہنا ہے کہ اس اپلیکشن کے ذریعے مافوق الفطرت توانائی کا انگیریزی زبان کا ترجمہ کیا جاسکے گا، اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اب روحوں کے ساتھ تفریح بھی کریں ان کے بقول اب تک اس پر جو تجربات بھی کئے گئے ہیں ،اس میں یہ دیکھا گیا ہے روحیں بولنے کے لئے بے تاب نظر آتی ہیں،جی ہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے سب کچھ کیا جاسکتا ہے، اب آئی فون کے ذریعے روحوں سے رابطہ کیا جاسکے۔