بالی وڈ کی موہنی صورت والی اداکارہ سری دیوی آج50برس کی ہوگئیں

تصویر

 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداوٴں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے آج اپنی زندگی کی ففٹی(50)مکمل کرلی۔ ہندی، تامل،تیلگو اور ملیالم زبانوں میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی سری دیوی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ چار سال کی عمر میں تامل فلم تھنائیواں سے کیا۔فلم جولی سے بحیثیت معاون اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سری دیوی نے بطور ہیروئن “سولہواں ساون “سے اس انڈسٹری میں قدم جمانے شروع کیے۔بعد ازاں پے درپے ہمت والا،صدمہ،نگینہ،کرما،جانباز،مسٹر انڈیا،چالباز،چاندنی،لمحے ،خدا گواہ،گمراہ،لاڈلا اور جدائی جیسی کئی کامیاب و بہترین ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سری دیوی نے جہاں فلمی ناقدین سے بے پناہ دادو تحسین سمیٹی وہیں درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد 15 سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے والی سری دیوی نے گذشتہ سال “انگلش ونگلش”سے فلمی پردے پر واپسی کی جس نے انہیں ایک بار پھر صفِ اول کی نوجوان اداکاراؤں کے مدِ مقابل لاکھڑا کیا۔رواں سال فلم انڈسٹری میں سری دیوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری کا حقدار ٹھہرایا گیا جبکہ CNN IBNکی جانب سے کروائے گئے سروے میں انہیں 100سالوں میں بھارت کی سب سے بہترین اداکارہ بھی تسلیم کیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s