تصویر

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے 44 نمازیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے فوجیوں کی وردی پہن رکھی تھی ، حملہ آوروں نے اتوار کو صبح نماز کے وقت مسجد پر حملہ کرکے 44 نمازیوں کوشہید اور مختلف واقعات میں 12 شہریوں کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ ریاست بورنو میں کونگڈوگا کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا۔2009 کے بعد سے بوکوحرام پر ہزاروں افراد کی ہلاکت کا الزام ہے۔