کراچی سے بھارتی ایجنٹ گرفتار

تصویرکراچی کے علاقے بغدادی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ایجنٹ پکڑاگیا، سید عالم پچھلے تئیس سال سے پاکستان کی جاسوسی کر رہا تھا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کے بلوچستان لبریشن آرمی کا ایک کارکن لیاری میں موجود ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغدادی تھانے کی حدود سے سید عالم ولد بخت میاں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری پر انکشاف ہوا کہ اسکا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” سے ہے اور وہ بلوچستان لبریشن آرمی کیلئے بھی کام کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نادرا کے تین پاکستانی شناختی کارڈز برآمد کرلئے جن میں سے دو شناختی کارڈز کی مدت معیاد ختم ہوچکی ہے۔ بھارتی جاسوس کے قبضے سے ایک پاکستانی اور ایک بھارتی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ہونے والے ‘را’ کے ایجنٹ کا تعلق اترپردیش راجن پور سے ہے جو تئیس سال قبل پاکستان آیا تھا۔ ملزم کراچی کے علاقے سعود آباد میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد سید عالم کو فارن سیل کے حوالے کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s