کراچی میں فائرنگ، پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک، ایک زخمی

تصویر

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔دوسری جانب صدر پولیس لائن میں ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھرکے قریب سے 5 سو گرام وزنی ایک بم برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی، گارڈن کے علاقے میں رحمانیہ مسجد مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔کھارادر کے قریب ابل چوک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔بھینس کالونی کے علاقے ٹنڈو جام گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی۔بہادر آباد میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی،اس کے علاوہ قائدآباد کے علاقے ماروی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب صدر پولیس لائن سے 500 گرام وزنی ایک بم برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوارکو نامعلوم ملزمان ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھر کے باہر 2 بم نصب کر کے فرار ہوگئے تھے ۔ ایک بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے ، جبکہ دوسرا بم فیوز الگ ہوجانے کی وجہ سے پھٹ نہیں سکا تھا ،جسے گزشتہ رات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s