جعفرایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ،3مسافر جاں بحق،23زخمی

تصویر

ضلع بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے،دوسری جانب بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ تھی کہ بولان کے علاقے کولپور کے قریب پہاڑی سے ٹرین پر ایک راکٹ سے حملہ کردیاگیا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر 23 زخمی ہوگئے،جاں بحق شخص اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ اور کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے،واقعہ کے بعد ٹرین کی سکیورٹی کیلئے موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی،جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ووسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب واقعہ کے بعد بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا،اس کے بعد کراچی جانے والی بولان میل کو کولپور جبکہ لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روک لیاگیا دوسری جانب راکٹ اور فائرنگ کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو متبادل انجن لگاکر پنڈی کے لئے روانہ کردیاگیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s