زمرد خان نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ثناء اللہ

تصویرپنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد واقعے کے ہیرو زمرد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، یہ سیاسی نہیں ی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا معاملہ تھا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کو پیشہ وارانہ طریقے سے نمٹانا چاہئے تھا، زمرد خان نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہیں مسلح شخص کے قریب نہیں جانا چاہئیے تھا، انہوں نے کہا کہ اگر زمرد خان پر مسلح شخص فائرنگ کردیتا تو قومی سانحہ رونما ہوسکتاتھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تمام پہلووٴں کو مدنظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s