مصر میں فوجی آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 638 ہوگئی

تصویر

مصر میں مرسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر فوجی آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ مصر کی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے نصر ضلع میں مسجد کے باہر مظاہرین کے کیمپ میں 288 افراد اور النہضہ چوک پر 90 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر ہلاکتیں مختلف شہروں میں ہوئیں۔ معزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کا دعویٰ ہے کہ فوجی جارحیت سے 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 10 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا جب کہ اخوان المسلمون نے نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف جمعے کو بھی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ فوجی حکومت نے قاہرہ سمیت 14 شہروں میں نافذ رات کے کرفیو کے اوقات میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ شہریوں کے خلاف مصری فوج کی بہیمانہ کارروائی کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔ امریکا نے مصر کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کردی ہیں۔ ترکی نے مصر سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے جس کے بعد مصر نے بھی استنبول سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔ ترک وزیراعظم نے مصر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s