تصویرکراچی میں آئی سی آئی پل پر رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، جبکہ محافظوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب آئی سی آئی پل پر پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، وہ حملے کے نتیجے میں محفوظ رہیں جبکہ گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا، تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے کھارادر میں پنجابی کلب پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔