تصویرکراچی میں گزشتہ روز ڈاکووٴں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی قاسم غوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید ڈی ایس پی قاسم غوری کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے علی الصبح گلشن اقبال کے علاقے میں سفاری پارک کے قریب ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار ا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔ ملزمان سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی قاسم غوری سمیت 3 پولیس افسران شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔