اسلام آباد واقعہ : سکندر کی حالت میں بہتری ، بات چیت کر رہاہے

تصویر

اسلام آباد واقعے کے ملزم سکندر کی حالت میں بہتری آئی ہے اور وہ بات چیت بھی کررہا ہے لیکن ابھی اسے آئی سی یو وارڈ میں ہی رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کل ہوگی ، اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کی حالت کے بارے میں پمز اسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سکندر ہوش میں ہے، اوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ بات چیت بھی کررہا ہے ، تاہم ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ابھی سکندر کو مزید کچھ دن لیور آئی سی یو میں رکھا جائے گا ، اور اسے آئی سی یو سے ڈسچار ج کرنے کافیصلہ ڈاکٹرز کی ٹیم کرے گی ، پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق آج دوبارہ سکندر کانفسیاتی معائنہ کیا جائے گا ، کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ اس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔اس واقعے پر وزیر داخلہ کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے بیانات رکارڈ کرلیے ہیں ۔ان بیانات میں یہ موقف واضح ہے کہ وزیر داخلہ کی طرف سے سکندر کو زندہ گرفتار کرنے کے احکامات تھے ، جس کی روشنی میں اسے غیر مسلح کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی تھی تاہم زمرد خان نے عین وقت پر مداخلت کر کے حکمت عملی ناکام بنا دی، انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ کل وزیر داخلہ کو پیش کرے گی ، ادھر چیف جسٹس نے اس واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے جس کی سماعت کل ہوگی ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s