تصویرراولپنڈی میں ریسکیو 1122 کی تمام ہیلپ لائنز صبح چھ بجے سے بند ہیں،بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کئی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ چھ ہیلپ لائنز صبح چھ بجے سے بند ہیں،کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر امداد فراہم کرنے کے لئے عوامی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ان ہی اوقات میں عوامی شکایات زیادہ ہوتی ہیں۔ریسکیو1122 نے اپنی تمام ایمبولینسیں راولپنڈی میں این ٹی سی دفتر کے باہر احتجاجاٍ کھڑی کر دی ہیں۔ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا ہے کہ این ٹی سی کی غفلت کے باعث ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے،عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 0514451122 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔