تصویرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ کراچی بدنظمی کی نذر ہوگیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کراچی پہنچنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے، عمران خان کے لاونچ سے باہر آتے ہی کارکنان نے نعرے بازی شروع کردی اور کوریج کے لیے آئے میڈیا کے نمائندوں کو دھکے دیئے اور تحریک انصاف کے دو گرہوں آپس میں لڑ پڑے اور عمران خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روکتے ہوئے گاڑی کی جانب لے گئے،ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد عمران خان طے شدہ پریس کانفرنس کے لیے پہنچے اور وہاں بھی تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ تاہم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے کردار پر تحفظات ہیں،ضمنی انتخابات فوج کی زیرنگرانی کرائے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔