ہائر ایجوکیشن کمیشن:2013 کیلئے یونیورسٹیز کی رینکنگ

تصویر

 دن پہلے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے2013 کے لیے یونی ورسٹیز کی رینکنگ جاری کی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2013 کی رینکنگ میں زراعت، تجارت، انجینئرنگ، طب کے شعبوں کے علاوہ جنرل مضامین کی چھوٹی، درمیانی اور بڑی یونی ورسٹیز کے لیے الگ الگ رینکنگ جاری کی ہے۔.بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کی یونیورسٹیز بھی نمایاں مقام حاصل کرنے میں شامل رہیں۔ رینکنگ میں سکھر، جام شورو، ٹنڈو جام، خضدار، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر اور سرگودھا سمیت دیگر کئی چھوٹے شہروں کی یونی ورسٹیز بھی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔
انصار احمد صدیقی، ڈائریکٹر آئی بی اے سکھر کا کہنا ہے کہ ہم unemployable، گریجویٹ پیدا کر رہے ہیں، جن کی مارکیٹ میں کوئی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہم نے کوالٹی کو فوکس کیا ہوا ہے۔
ڈاکٹرسلیم رحمان، وائس چانسلر ، سرحد یونی ورسٹی پشاور کا کہنا ہے کہ ” ہم پاکستان سے باہر سے آنے والوں کو بھی کو اچھی فیکلٹیز آفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگAttract ہوتے ہیں اور اچھا کیمپس بن جاتا ہے۔“
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری کے مطابق رینکنگ کے اجراء سے یونی ورسٹیز میں تحقیق مقالوں کا معیار اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا کی مدد سے اس رینکنگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ” میڈیا کی ضرورت بہت زیادہ ہے، کیونکہ10 لاکھ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ہیں اور کالج کے ملائیں تو18 لاکھ اسٹوڈنٹ ہیں جو کہ ہائر ایجوکیشن میں ہیں، ہم ان تک نہیں پہنچ سکتے۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ملک کے سب سے بڑے اشاعتی ادارےا ساتھ، گراں قدر ہے۔
یونی ورسٹیز کی رینکنگ جاری ہونے سے مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھا ہے۔ طالب علموں کو بہتر اداروں کے بارے میں آگاہی ملی ہے جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی روزگار کے لیے بہتر تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ 
AFP

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s