جوانی میں 10 سال اضافے کے لیے متوازن خوراک اور ورزش ضروری

جوانی میں 10 سال اضافے کے لیے متوازن خوراک اور ورزش ضروریطبی ماہرین نے کہا ہے کہ جوانی میں 10 سال تک کے اضافہ کے لیے سگریٹ نوشی کو خیر باد کہہ کر صحت مندانہ طرز زندگی، متوازن خوراک اور ورزش کرنا ضروری ہے۔
زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلی مرتبہ اوسط شرح عمر پر رویہ جاتی عوامل کے اثرات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں دستاویز تیار کی ماہرین نے کہا کہ صنعتی ممالک میں غیر متعدلی امراض یعنی دل کے عوارض، سرطان ، ذیابیطس اور سانس کی بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں جن کا تعلق ذاتی رویہ جات یعنی سگریٹ نوشی، غیر صحت مندانہ غذا اور جسمانی ورزشیں وغیرہ نہ کرنے سے ہے۔
یونیورسٹی کے محقق بریان مارٹن اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل پریونیٹو میڈیسن نے ان چاروں عوامل کے انفرادی اور مجموعی اوسط شرح پر اثرات کا جائزہ تحقیقی ٹیم کی نمایاں رکن ایوامارٹن ڈائیز نے کہا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی انسان کو مزید 10 سال تک جوان رہنے میں مدد دیتا ہے محققین نے اس تحقیق کے سلسلہ میں 16721 شرکاء سے سگریٹ نوشی ، پھل کھانے جسمانی ورزشوں اور شراب پینے بارے معلومات لیں۔
ان شرکاء کی عمریں 16 سال لے کر 90 سال تک تھیں اور 1977 سے 1993 تک کے ان اعدادو شمار کاتجزیہ کرتے ہوئے مختلف عوامل اور بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات سے متعلق مطالیاتی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s