سگندل ماں نے 6ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیاحافظ آباد میں سگندل ماں نے چھ ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیااور فرار ہوگئی ۔ افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاول پورہ میں پیش آیا۔ ملزمہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے،جس کے ساتھ مل کر اُ س نے چھ ماہ کے بیٹے کو گلا دباکر قتل کردیا ۔ بعد میں ملزمان لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے شوہرکی نشاندہی پر ملزمہ کےساتھی ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، ماں کی تلاش جاری ہے۔