رائیونڈ میں وزیر اعظم ہائوس پر حملے کی سازش کا انکشاف اوکاڑہ کی خاتون نے کیارائے ونڈ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی سازش کرنے والےدہشت گردوں کے بارے میں اوکاڑہ کی ایک خاتون نے انکشاف کیا آپریشن کی اہم تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں سے اوکاڑہ کی ایک خاتون یاسمین نے5 روز قبل ایک نوجوان کودھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دی۔ نوجوان نے دھمکی سےمتعلق اپنے دوست کانسٹیبل کوآگاہ کیا ،کانسٹیبل نے یہ اطلاعات اوکاڑہ تھانے کے ایس ایچ او کو بتادیں، جس پرایس ایچ اونے کارروائی کرتے ہوئے یاسمین کی نشاندہی پراسکےرشتےدار شان اقبال ولد منشا کوپکڑلیا۔شان نے3 ساتھیوں زاہد،اسامہ اورایک دینی مدرسےکےطالبعلم قاری ندیم کوگرفتار کرایا،ملزمان کےانکشاف پر اہم ملزم آزاد خان کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیاگیا، خاتون اور اس کےرشتےدار کے گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ اوکاڑہ میں ملزمان کے گھر سے موبائل فون کی 17 سمز اور ڈائری بھی برآمد ہوئی ۔ فورسز آزاد خان کی اطلاع پرملزمان کو پکڑنےرائیونڈ پہنچی تو فائرنگ شروع ہو گئی ۔دہشت گرد احسن محبوب لاہور کے ایک کالج میں بی ایس سی کا طالب علم رہا ہےاورآزادخان ہی ان افراد کو میرانشاہ تربیت کے لیے لے کر گیا ،احسن محبوب اوردیگر نے پنڈآرائیاں میںبڑی کارروائی کیلئےپناہ لی تھی۔