بھارتی فورس کی چاروا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہیدبھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نےرات کے وقت سیالکوٹ کے چاروا اور ہرپل سیکٹرزمیں بلااشتعال فائرنگ کر دی،جس سے ایک دیہاتی شہید اور2خواتین سمیت4افراد زخمی ہو گئے۔پنجاب رینجرز نےبی ایس ایف کی فائرنگ کے جواب میں موثرجوابی کارروائی کی۔فوجی حکام کےمطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے رات تقریباًساڑھے12بجےورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی، چاروا اور ہرپل سیکٹرز میں بی ایس ایف نےمارٹر گولوں اور بھاری اسلحےکااستعمال کیا،جس کی زد میں آکرگاوں ٹھٹھی میں محمداقبال نامی45سالہ شخص شہید ہو گیا،گاوں ہرپل میں 2خواتین اور ایک بچے سمیت4افراد زخمی بھی ہوئے ،جنہیں علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیاہے،بھارتی فائرنگ سے 3پالتو جانوربھی زخمی ہوئے۔پاکستان رینجرزنےبی ایس ایف کی فائرنگ کے جواب میں موثرجوابی کارروائی کی۔دیہاتیوں کاکہناہے کہ جب بھی عیدیا رمضان المبارک کاموقع ہوتاہے،بی ایس ایف کی طرف سےاسی طرح بلااشتعال فائرنگ کرنےکےواقعات سامنے آتےہیں۔