دنیا میں یومیہ ایک ہزار مسلمان قتل،انکے 90فی صد قاتل بھی مسلمان ،ترک اخبار

دنیا میں یومیہ ایک ہزار مسلمان قتل،انکے 90فی صد قاتل بھی مسلمان ،ترک اخبار ترک اخبار ”حریت ڈیلی نیوز “ کے مطابق ترکی کے مذہبی سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ ایک ہزار مسلمانوں کو قتل کردیا جاتا ہے اور ان ے 90فی صد قاتل بھی مسلمان ہی ہیں۔ مذہبی امور کے ترکی ڈائریکٹوریٹ (Diyanet) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف شام اور عراق ، بلکہ لیبیا، پاکستان، افریقہ اور میانمار میں مسلمانوں کو ان کے اپنے بھائی ہی قتل کر رہے ہیں۔ استنبول میں منعقدہ عالمی اسلامی مفکرین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مہمت گومز نے کچھ اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کواسلامی تہذیب کی اعلی درجے کی اقدار کو بحال کرنے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔بغداد اور دمشق سمیت اسلامی دنیا کے کئی علاقوں میں مصائب، تشدد اور تنازعات ہر مسلمان کے دلوں کو گہرا زخمی کر تے ہیں۔ بوکو حرام اور آئی ایس آئی ایل جیسی مذہبی تنظیمو ں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات جدید زمانے میں اسلامی تہذیب کو زنگ آلود کر رہے ہیں۔اسلامی دنیا کی ان دھندلی اقدار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اسلامی دنیا میں امن کے فروغ کے لئے دس رکنی گروپ کا اعلان کیا۔ یہ رابطہ گروپ ان تنازعات میں گھرے علاقوں میں امن کے فروغ کے لئے حکومتوں ،پارلیمانی رہنماؤں،عالمی اداروں،مذہبی گروپوں، تعلیمی اور سائنسی حلقوں سے ملاقات کریں گے ۔ استنبول کانفرنس 17 جولائی سے 19 جولائی کے درمیان منعقد ہوئی جس میں 32 مختلف ممالک سے اسلامی شخصیات نے نمائندگی کی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s