غیرذمے داری کے مظاہرے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے 19اراکین معطل

غیرذمے داری کے مظاہرے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے 19اراکین معطلمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے 19 ارکان کو غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 20جولائی بروز اتوار صبح 11 بجکر 5 منٹ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے متعلق پوچھا تو رات کے وقت وہاں موجود رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر نصرت شوکت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے انہیں بتایا کہ وہ رات کی ڈیوٹی پر تھے اور ابھی اٹھیں ہیں۔ جس پر الطاف حسین نے پوچھا کہ دن کے وقت مامور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے متعلق استفسار کیا تو وہاں موجود تمام لوگوں کا مشترکہ جواب تھا ’’نہیں کوئی نہیں پہنچا‘‘۔
رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کنورنوید، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیراحمد، کہف الوریٰ، توصیف خانزادہ، سید شاکر علی ، سیف یارخان، عادل خان ، خالد سلطان ، نثار پنہور، یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی، امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عبدالرشید گوڈیل، اشفاق احمد منگی اورعادل صدیقی کو غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے۔ یہ اراکین تاحکم ثانی اپنی ذمہ داریوں پر کام نہیں کرسکیں گے۔
رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ معطل کئے گئے رابطہ کمیٹی کے اراکین تاحکم ثانی کسی افطار پارٹی یا تنظیم کی جانب سے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اوراپنے اپنے گھروں پر قیام کریں گے۔ اگرمعطل کئے گئے اراکین میں سے کوئی بھی رکن افطارپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی سرگرمی دیکھا گیا تو ان کی معطلی کو اخراج میں تبدیل کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s