دیپیکا لمبی ہیں یا کترینہ؟، بھارت میں سرکاری ملازمت کے لئے سب سے ضروری سوال

دیپیکا لمبی ہیں یا کترینہ؟، بھارت میں سرکاری ملازمت کے لئے سب سے ضروری سوالبھارت میں سرکاری ملازموں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے ملک اور دنیا کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں بلکہ ضروری یہ ہے کہ انہیں اس بات کا پتہ ہو کہ بالی ووڈ کی کون سی اداکارہ کا قد سب سے لمبا ہے۔
بھارت میں اسٹاف سلیکشن کمیٹی کے نام سے ایک سرکاری ادارہ قائم ہے جس کی ذمہ داری مختلف محکموں میں غیر تیکنیکی اسامیوں پر بھرتی ہے۔ یہ ادارہ سرکاری ملازمین کی بھرتی کے لئے امیدواروں کا باقاعدہ تحریری امتحان لیتا ہے۔ اس تحریری امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دنوں امتحان کے سوال نامے میں امیدواروں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ پریانکا چوپڑا، دیپیکا پدوکون ، کترینہ کیف اور ہما قریشی میں کون سی بالی ووڈ اداکارہ کا قد دیگر کے مقابلے میں لمبا ہے۔ اور تو اور اسی سوال نامے کے ایک حصے میں ایک عجیب و غریب استدلالی بیان بھی تحریر کیا گیا جس میں خواتین کو بلی اور چوہے تک بنادیا گیا۔
مختلف حلقوں کی جانب سے اس قسم کے سوال نامے پر کی جانے والی تنقید کے بعد اسٹاف سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اے بھٹچاریہ نے ان کے ادارے نے اس سوال نامے کو ترتیب نہیں دیا تھا اس کے لئے خصوصی طور پر اساتذہ کو تعینات کیا گیا تھا تاہم وہ اس قسم کے سوالات اور بیانات پر معذرت چاہتے ہیں۔
چلیں اب اس بات کا تو پتہ چل ہی گیا کہ بھارت میں سرکاری ملازموں کی معلومات اور ان کی ذہنی پختگی کیا ہونی چاہئے، اب سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اس قسم کے سوال نامے ہوں گے تو ملازمین کا معیار کیا ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s