موقع دیا جائے تو صرف 6 ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں، میانداد

موقع دیا جائے تو صرف 6 ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں، میاندادسابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ موقع دیا جائے تو صرف 6ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل تھا تب بھی چیئرمین کو پلان دیا لیکن کوئی غور نہیں کیا گیا،ماضی میں نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئرز سے سیکھتے تھے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ سینئر پلیئرز کو خود سیکھنے کی ضرورت ہے۔
پی سی بی کو اپنی کمائی کا زیادہ حصہ ڈومیسٹک کرکٹرز پر خرچ کرکے انھیں مالی لحاظ سے آسودہ کرنا چاہیے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی،انھوں نے کہا کہ ماضی میں اسکول اور کالج کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا تھا،تاہم اب ہم ریجنز پر حد سے زیادہ انحصار کر رہے ہیں، دوسری جانب انگلش کاؤنٹیز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بھی محدود ہوتے جارہے ہیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا پلان عید کے بعد سامنے لاؤں گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s