کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس گھر کے قریب سے اغوا

کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس گھر کے قریب سے اغواکراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ قاضی ظفر عباس کے خلاف اردو یونیوسٹی میں مالی بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس قاضی ظفرعباس کو آج صبح گلشن اقبال میں واقع گھر سے دفترکیلئے جاتے ہوئے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اغوا کار پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ قاضی ظفر عباس کراچی یونیورسٹی سے قبل جامعہ اردو میں تعینات تھے جہاں ان پر پندرہ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ سینئر پولیس حکام کو شبہ ہے کہ قاضی ظفر عباس کو کسی تحقیقاتی ادارے نے تحویل میں لیا ہے۔ تاہم وائس چانسلر نے قاضی ظفر عباس کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s