عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں،افتخارمحمد چودھری

عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں،افتخارمحمد چودھریسابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے چیلنج کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران پر اثرانداز ہونے کے الزامات ثابت کریں ۔ ناکامی کی صورت میں انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر عام انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ سابق چیف جسٹس نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور عمران خان کے بیانات کی ویڈیوز اور اخباری تراشے اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو الزامات ثابت کرنے کا موقع دیا جائے گا ، اگر وہ ناکام ہوئے تو عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عمران خان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس حوالے سے سابق چیف جسٹس کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس بھی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s