ج صبح سے اسرائیلی حملوں میں 60 سے زیادہ افراد کی شہادتفلسطین پر اسرائیلی جارحیت جاری آج 60 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، 17روز میں اسرائیل کی بہیمانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 746تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی مظالم کا 17واں روز بے گناہ فلسطینی اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے لیکن اسرائیلی سفاکیت کا دائرہ روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے۔ آج بھی غزہ کی گلیاں اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی گولہ باری اور گھن گرج سے گونجتی رہیں، معصوم فلسطینیوں کا خون ناحق بہتا رہا اور غزہ میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی کوششوں کا دائرہ کار صرف بیانات اور اجلاسوں تک ہی محدود رہا۔