آزادی مارچ میں 1 لاکھ موٹر سائیکل سوار شامل ہونگے –

آزادی مارچ میں 1 لاکھ موٹر سائیکل سوار شامل ہونگےتحریک انصاف نے ’’آزادی مارچ ‘‘کو نتیجہ خیز بنانے کی پلاننگ شروع کردی ہے ۔ پنجاب کی تنظیم نے ایک لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو آزادی مارچ کے قافلے میں شریک کروانے کا ٹارگٹ بنا لیا ہے جبکہ پنجاب قیادت نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پارٹی عہدے داروں کو عید کے فوری بعد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ اس مارچ میں شرکت کے لیے سندھ اور بلوچستان کے قافلے 12 اگست کو روانہ ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے قافلے 13 اگست کو روانہ ہوں گے۔ آزادی مارچ کے شرکاء 14 اگست کی صبح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوں گے۔ لاہور:مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں ، سمیت دیگر شہروں میں بڑے استقبال کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں آزادی مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لیے جی ٹی روڈ پر ہر 20 کلومیٹر بعد استقبالی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے بتایا کہ لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل کور کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s