غزہ میں صیہونی بربریت کی انتہا، شہادتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

غزہ میں صیہونی بربریت کی انتہا، شہادتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئیصیہونی افواج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری سے ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور 18 روز سے جاری حملوں میں اب تک 800 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونی افواج کی غزہ میں سفاکیت 18 ویں روز بھی جاری ہے اور تازہ ترین حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے بعد اب مساجد، اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی آگ کے گولے برسائے جا رہے ہیں جس میں اب شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 سے زائد جب کہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
مغربی پٹی میں رام اللہ کے علاقے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز بھی صیہونی افواج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی چلنے والے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 15 فراد شہید جب کہ 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے کئے جا رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور نام نہاد عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کسی طریقے سے بھی اسرائیل کی بربریت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

One thought on “غزہ میں صیہونی بربریت کی انتہا، شہادتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s