ثمینہ بیگ کا 7 براعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز

ثمینہ بیگ کا 7 براعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز

پاکستان کی قابل فخر بیٹی ثمینہ بیگ نے ملک و قوم کانام روشن کردیا۔ ثمینہ بیگ دنیاکے سات براعظموں کی سات بلندترین چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

ہنزہ کی ثمینہ بیگ نے ثابت کردیاکہ دنیا کا کوئی پہاڑ ان کے حوصلے سے زیادہ بلند نہیں۔ پہاڑوں کی بیٹی تئیس سالہ ثمینہ نے دنیا کے سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر ملک و قوم کانام روشن کردیا۔ انہوں نے مئی دو ہزارتیرہ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے اس سفرکی بنیاد رکھی۔ دسمبر دو ہزار تیرہ میں ثمینہ نے ارجنٹائن کی چوٹی اکونکا گوا سرکی۔ جنوری میں انٹار کٹیکا کی ماؤنٹ ونسن اور فروری میں تنزانیہ کی چوٹی کلیمنجیرو کو فتح کیا۔۔مارچ میں ثمینہ بیگ نے اپنے بھائی مرزا علی کے ہمراہ انڈونیشا کی چار ہزار میٹربلند چوٹی کارسٹنز پیرامڈ اور تین جولائی کو الاسکا کے ماؤنٹ مک کنلے پرپاکستانی پرچم لہرایا۔

اپنے تاریخی سفر کے آخری مرحلے میں جراتمند پاکستانی مہم جو نے ہفتہ کو روس کے ماؤنٹ البروس کی پانچ ہزار چھ سو بیالیس میٹر چوٹی کو سر کرکے نہ صرف اپنا خواب پورا کیا بلکہ دنیا کی سات بلندترین چوٹیاں سرکرنے والے پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق وطن واپسی پر ثمینہ بیگ کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s