اسرائیلی جارحیت ،شہداء کی تعداد نو سو اکسٹھ ہوگئی غزہ میں جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو سواکسٹھ ہوگئی۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے چھتیس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔بارہ گھنٹے جنگ بندی سے پہلے اسرائیل نے غزہ پر تابڑ توڑ حملے کیے، اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے جنوبی علاقوں پر شدید بمباری کی،اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس میں چار بچوں اور تین خواتین سمیت آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے خان یونس میں ایک ایمبولنس کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو تک جا پہنچی ہے۔ اسپتالوں میں جگہ اور ادویات کی شدت قلت پیدا ہوگئی ہے، دوسری جانب اسرائیل نے مجموعی طور پر نوے اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں چھتیس فوجی بھی شامل ہیں۔