کراچی میں ڈبل سواری پر یکم اگست تک پابندی عائدعید پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ,سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اگست رات بارہ بجے تک رہے گا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔