بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیراعظم کی اہلیہ کو اغوا کرلیا

بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیراعظم کی اہلیہ کو اغوا کرلیانائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے کیمرون کے شمالی قصبے کلو فاتا میں حملہ کر کے کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اغوا کر لیا جبکہ حملے میں 3 افراد مارے گئے۔
ایک دوسرے حملے میں مسلح شدت پسندوں نے ٹائون کے میئر کو بھی اغوا کر لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام نے کیمرون کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں عالمی کوششوں میں شمولیت کے بعد سرحد پا ر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔کیمرون نے حالیہ ہفتوں میں شدت پسند تنظیم کے خلاف آپریشن کے لیے ریجن میں فوج تعینات کر دی ہے۔
کیمرون کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار عیسیٰ چیرومہ نے خبر رساں ادارے کو بتا یا کہ کلوفاتا قصبے میں واقع نائب وزیر اعظم آمادو علی کے گھر پر بوکو حرام کے شدت پسندوں نے حملہ کیا، عسکریت پسند نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اٹھا کر لے گئے۔ انھوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے بعد ازاں میئر اور مذہبی رہنما کے گھر پر حملہ کیا اور انھیں بھی اغوا کر لیا۔کیمرون ملٹری نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم عیدالفطر کی چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے آبائی قصبے میں مقیم تھے بعد ازاں سیکیورٹی حکام انھیں قریبی قصبے لے گئے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s