جنوبی افریقا میں 9 سالہ بچے نے 62 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

جنوبی افریقا میں 9 سالہ بچے نے 62 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیاآپ نے بوڑھوں کی کم عمر لڑکیوں سے شادی کی خبریں تو ضرور سنی ہوں گی لیکن جنوبی افریقا میں 9 سالہ بچے نے اپنی دادی کی عمر کی خاتون سے ہی شادی رچالی۔
یہ انوکھی شادی جنوبی افریقی علاقے مپوملانگا میں منعقد ہوئی جہاں شنائی میسیلا نامی ایک 9 سالہ بچے نے ہیلن شبنگو نامی 62 سالہ خاتون سے شادی کی۔ 9 سالہ دلہے کی 62 سالہ بیوی پہلے ہی 5 بچوں کی ماں ہے جن میں دو بچوں کی عمریں 28 اور 38 سال ہیں جب کہ دلہا اور دلہن کی عمر میں 53 سال کا فرق ہے۔
بچے نے 62 سالہ خاتون سے شادی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یہ کام اپنے بزرگوں کی روحوں کے کہنے پر کررہا ہے جب کہ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ دلہا بہت خوش ہے اور مجھے کوئی شرمندگی نہیں کہ میرے بیٹے نے اپنی ماں سے بھی بڑی عمر کی خاتون سے شادی کی۔
9 سالہ بچے سے شادی کرنے کے بعد 62 سالہ دلہن ہیلن بھی بہت خوش ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ شنائی جب بڑا گا تو وہ اپنی عمر کی لڑکی سے شادی کرکے دوسرا گھر بسا لے گا اور اس کا بھی اپنا خاندان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی صرف بزرگوں کی روحوں کی خوشی کے لئے کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s