داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر عقیدت اور احترام سے منارہی ہےداؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر عقیدت اور احترام سے منارہی ہے۔کراچی میں نماز عید کا بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں منعقد ہوانماز عید کے اجتماع میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بوہری برادری کی مساجد میں بھی نماز عید کے خصوصی اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے تھے، بوہری برادری کے افراد نے ملکی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔